اگلے سال یعنی 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈیول کے مطابق پاکستان، بھارت نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہیں۔ آیئے جانتے ہیں مجوزہ شیڈیول کے مطابق بھارت۔پاکستان کے بیچ مقابلہ کب اور کہاں کھیلا جائے گا۔
کراچی: پی سی بی نے گزشتہ ہفتے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہوگا۔ حالانکہ بہت پہلے ہی یہ خبر منظر عام پر آچکی ہے کہ یکم مارچ کو بھارت اور پاکستان کے بیچ مقابلہ کھیلا جائے گا۔ شیڈیول کے مطابق بھارت کے تمام گروپ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
حالانکہ ابھی تک آئی سی سی نے ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول جاری نہیں کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈیول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے جاری کردہ مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل رہیں گے جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان گروپ بی میں رہیں گے۔
مجوزہ شیڈیول کے مطابق ایونٹ کی میزبان پاکستانی ٹیم تینوں وینیوز یعنی لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں گروپ میچز کھیلے گی۔
اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی۔ حالانکہ یہ بہت جلد واضح ہو جائے گ
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 تفصیلی شیڈیول
ایونٹ کا سب سے پہلا مقابلہ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔
افغانستان اور جنوبی افریقہ کے بیچ 21 فروری کو کراچی میں مقابلہ کھیلا جائے گا۔
22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہو گا۔
22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
23 فروری کو لاہور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔
24 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔
25 فروری کو لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے بیچ مقابلہ ہوگا۔
26 فروری کو راولپنڈی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔
27 فروری کو لاہور میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔
یکم مارچ کو وہ مقابلہ ہوگا جس کا پوری دنیا کے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جی ہاں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے بیچ ہونے والے دلچسپ مقابلے کی میزبانی لاہور کرے گا۔
2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے بیچ میچ کھیلا جائے گا۔
5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جانا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔