...
Skip Navigation

آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئرلینڈ  نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال مئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

آئرلینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12، 14 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5  ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز  کھیلی جائے گی۔سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے بارے میں جاننے کے لیئے اس لنک پہ کلک کریں

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.